وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چراہ ڈیم منصوبے کی منظوری دیدی۔
جڑواں شہروں کی پانی کی ضروریات پوری کرنےمیں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نےاسلام آباد میں چراہ ڈیم منصوبےکی منظوری دیدی ہے،چراہ ڈیم کی تعمیر پرعمل درآمدمحکمہ آبپاشی پنجاب کرے گا۔
چراہ ڈیم کو واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ سے ملانےکیلئے 20 کلومیٹرطویل مین پائپ لائن بچھےگی،فزیبلٹی کے بعد منصوبےکی مجموعی لاگت تقریباً 55 ارب روپےسےزائدمتوقع ہے،راول جھیل کےقریب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائےگا۔
منصوبے کی تکمیل سے شہر کو یومیہ 28 ملین گیلن پانی دستیاب ہوگا،راولپنڈی اور اسلام آباد کو 14،14 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا





















