استحکام پاکستان پارٹی کے کامونکی کے ورکرز کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں،صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی اورصدر آئی پی پی لاہورملک زمان نصیب نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی اور دیگر نے رانا نذیر احمد خاں کے ڈیرے کا دورہ کیا اس موقع پر صدرآئی پی پی پنجاب رانا نذیراحمد خان نے انہیں پنڈال میں خوش آمدید کہا، رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی اور ملک زمان نصیب و دیگرنے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی ۔ جس دوران کنونشن کے انتظامات پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آئی پی پی رہنماؤں نے پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور کنونشن کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی طےکی،کارکنوں نے اس عزم کااظہار کیاکہ اتوارکو ورکرز کنونشن میں عوام کی بھرپورنمائندگی کی جائے گی۔شعیب صدیقی کاکہناتھا انشاء اللہ واضح ہوجائے گا کہ کامونکی رانا نذیراحمد خاں اورعبدالعلیم خان سے پیار کرتا ہے ورکرز کنونشنز سے عوام کو متحرک کریں گے۔






















