پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ میں ٹیم میں کم بیک کے لئے پر عزم ہوں۔
کراچی میں سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایسی اننگز کھیلنا چاہتا ہوں جس سے میری قومی ٹیم میں کم بیک کی راہ ہموار ہو۔
شرجیل خان نے کہا کہ میں ہمت نہیں ہارتا ہوں، میں نے بارہ کلو وزن کم کیا ہے ، نیشنل ٹی 20 میں یادگار اننگز کھیلنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ اچھا گیا اور اب میرا نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پر فوکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ بے خوف ہو کر کھیتا ہوں، وائٹ بال میں اسٹرائیک ریٹ اہم ہے، لوگ مجھے میسج کر کے پوچھتے ہیں کہ آپ کب واپس آٸیں گے، فینز سے کہوں گا سپورٹ کرتے رہیں جلد کم بیک کروں گا۔