وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت میں ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا حکومت کا ٹیکس لگانے کا موجودہ رویہ برقرار رہا تو اسے آئندہ انتخابات میں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
سپر ٹیکس کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران مختلف ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کا سیکشن فور سی ٹیکس کی کلاسیفیکیشن کی اجازت نہیں دیتا اوراس سیکشن میں واضح قانونی زبان بھی استعمال نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا ٹیکس وصولی جاری رکھنے کے لیے محض ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ سیکشن فورسی اورفور بی میں انکم کی تعریف ہی تبدیل کر دی گئی ہے۔مطابق ان سیکشنز کے تحت انکم میں اخراجات اور نقصان شامل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کیس کی مزید سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی گئی ۔



















