پاکستان میں میڈ اِن پاکستان الیکٹرانکس ڈیوائسز کی تیاری کے لیے پانچ سالہ جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات دستاویزات میں سامنے آ گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک الیکٹرانکس ڈیوائسز بیرونِ ملک سے درآمد کرے گا، جس کے بعد مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت الیکٹرانکس ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے کیمرے تین سے پانچ سال کے اندر مکمل طور پر میڈ اِن پاکستان بنائے جائیں گے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ تین سال کے اندر ایل ای ڈیز اور ایل سی ڈیز کی مقامی تیاری شروع کر دی جائے گی، جبکہ تین سے پانچ سال کے دوران بیٹریوں کی درآمد کو بھی مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
منصوبے کے مطابق تمام اسپیکرز، اینٹینے اور کیبلز دو سال کے بعد مقامی سطح پر تیار کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اے سی اڈاپٹر، ایلومینیم فوائلز، بلیوٹوتھ ڈیوائسز سمیت دیگر الیکٹرانک پرزہ جات بھی مقامی سطح پر تیار ہوں گے۔
دستاویزات کے مطابق ہر قسم کے پلاسٹک آلات، اسکروز اور دیگر ضروری پرزہ جات کی تیاری بھی ملک کے اندر کی جائے گی۔






















