صادق آباد میں ادھار کے ساٹھ ہزار روپے واپس مانگنے پر ماموں نے بھانجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ گزشتہ روز صادق آباد کےمعروف چوک صادق کلب کے قریب پیش آیا،پولیس کے مطابق بھانجے نے ساٹھ ہزار روپے ادھار دیے تھے۔
رقم واپسی کا تقاضا کرنے پرماموں اور بھانجے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جسکے بعد ملزم نےساتھیوں سمیت بھانجے کی کار پرفائرنگ کردی،فائرنگ سےنوجوان بھانجاموقع پرجاں بحق ہوگیا،پولیس نے نوجوان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی۔



















