کراچی کے علاقے نیو کراچی میں یکم جنوری کو بوری بند خاتون کی لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت آسیہ کے نام سے کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آسیہ کو قتل کرنے سے قبل بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقتولہ کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں 10 اور 12 سال ہیں، جبکہ شوہر چوکیدار بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ آسیہ یکم جنوری کی صبح گھر سے نکلی تھیں اور جاتے وقت پڑوسیوں سے کہا تھا کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال کریں۔ بعد ازاں رات کے وقت ایک میدان سے آسیہ کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔






















