لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ، جنرل اسپتال میں زیرِ علاج طالبہ کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور وہ اب خود سانس لے رہی ہے۔
سربراہ میڈیکل بورڈ کے مطابق طالبہ کو ہوش آ گیا ہے اور اس نے اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر مریضہ کی حالت تسلی بخش اور بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔
سربراہ میڈیکل بورڈ کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کی سرجری سے متعلق کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ماہرِ نفسیات کی ٹیم بھی مریضہ کا انٹرویو کرے گی۔



















