وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو براہِ راست دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز کیا ہے۔
شفیع جان نے سماء ٹی وی کےپروگرام ’’ندیم ملک لائیو ‘‘میں گفتگو کے دوران بار بار سوالات کے باوجود اس حوالے سے دوٹوک جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی پر براہِ راست الزام نہیں لگا سکتے۔
معاون خصوصی نے مؤقف اختیار کیا کہ جو بھی ریاست کے خلاف کارروائیاں کرتا ہے، چاہے وہ ٹی ٹی پی ہو یا کوئی اور، وہ دہشتگرد ہے۔ تاہم پروگرام کے دوران شفیع جان نے ٹی ٹی پی کو براہِ راست دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے اجتناب کیا۔
مکمل پروگرام دیکھئے:



















