لاہور میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل اسکولز کھلنے پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی اسکولز کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر لاہور میں تین نجی اسکولز کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائیاں شاہدرہ، بیدیاں روڈ اور سبزہ زار کے علاقوں میں کی گئیں۔ چھٹیاں ختم ہونے سے قبل اسکول کھولنے والے اداروں کے پرنسپلز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے کسی نجی اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکولز کھلے پائے گئے تو سی ای او ایجوکیشن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔



















