نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کر دی ،سائبر کرائم کے ذریعے ہونے والے مالیاتی جرائم میں 36 فیصد کمی ہوئی۔
سائبر کرائم،آن لائن فراڈ،ڈیٹا چوری اور دیگر سنگین نوعیت کی 2196 کیسز کی چھان بین کی گئی،سائبر کرائم کے ذریعے ہونے والے مالیاتی جرائم میں 36 فیصد کمی ہوئی،این سی سی آئی اے کے مطابق سائبر فراڈ اور مالیاتی گھپلوں میں ملوث ملزمان سے 461 ملین برآمد ہوئے،سال 2025 کے دوران 46056 بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل وائلٹ منجمد کیے گئے،آن لائن بچوں کے استحصال کے خلاف آپریشن براؤن کا آغاز کیا گیا،خصوصی آپریشن کے دوران 35 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 300 سے زائد افسران کو سائبر تفتیشی تکنیکوں پر تربیت دی گئی،آن لائن اور مالیاتی فراڈ سے آگاہی کے لیے 2 ملین لوگوں کو آگاہی فراہم کی گئی،رواں برس کے دوران انٹرپول کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا گیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے علاقائی سائبر کرائم انویسٹیگیٹرز فارم کی میزبانی کی،این سی سی آئی اے کے ڈیٹا کے مطابق رواں برس کے دوران پانچ پڑوسی ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنایا گیا۔



















