گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی حسن دل کے عارضہ کے باعث لاہورمیں انتقال کرگئے ۔
سجاد مہدی حسن کی نماز جنازہ منگل کوبعد ازنماز ظہر واپڈا ٹائون کے قریب نجی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ سجاد مہدی دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔سجاد مہدی نےمحکمہ پولیس میں بھی خدمات سرانجام دیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سجاد مہدی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم طبی عملے کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ سجاد مہدی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔




















