ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں پر ایرانی سفارتخانے کا مؤقف سامنے آگیا۔
ایرانی سفارت خانےکاکہنا ہےکہ تاجروں اوردکانداروں کا احتجاج کرنسی ریٹ میں اچانک اضافےپرتھا،حکومت نےصورتحال کا فوری نوٹس لیا اورمظاہرین سےمذاکرات کیےجس کے بعدمعاملات طےپاگئےاورقانونی احتجاج کرنے والے تاجروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ دشمن عناصر نےسائبراسپیس کےذریعےملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جس میں اسرائیل اور امریکا نے احتجاج کو ہوا دینے کےلیےمظاہرین کی حمایت کی،چندچھوٹے شہروں میں محدود تعداد میں افراد کو سڑکوں پر لایا گیا۔
تاہم سیکیورٹی فورسز نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں امن و امان بحال ہےاورسیکیورٹی ادارے صورتحال پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں،انٹرنیٹ سروس بحال ہےالبتہ بعض علاقوں میں رفتارعارضی طورپرمتاثر رہی،بیان کےمطابق گرفتارکیےگئے،بعض افراد نے غیرملکی ایجنسیوں سے مالی روابط کا اعتراف بھی کیا ہے۔






















