انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں علیمہ خانم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت 26 نومبر کو احتجاج کیس کا فیصلہ سنادیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کی درخواست بریت خارج کردی۔ درخواست بریت کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔
دوران سماعت وکیل فیصل ملک نے کہا کہ یہ کیس بنتا ہی نہیں یہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ پر اینٹی ٹیررازم ایکٹ کی5شقوں کے تحت فرد جرم عائد کی، ملزمہ پر فرد جرم تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پر لگائی گئی۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ سیاسی احتجاج کے دوران سارا کنٹرول،منتظمین کے پاس ہوتا ہے، تھیوری آف کنٹرول کہتا ہےکسی بھی ایسےاحتجاج میں ملزم کے پاس ساراکنٹرول ہوتا ہے، یہ دعویٰ کرتےہیں کہ لوگ ہمارے کہنے پر باہر آئےلیکن عدالت کے سامنے نہیں مان رہے۔



















