آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی حصے 6 سال کی شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا ہے ، بعض مقامات پر درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔
آسٹریلیا کے بیورو آف میٹرولوجی نے پیر کے روز جنوبی اور جنوب مشرقی ریاستوں جنوبی آسٹریلیا وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ پورے آسٹریلوی کیپیٹل ٹیریٹری کے لیے شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے جس کی وجہ ملک بھر میں مشرق کی طرف بڑھنے والی گرم ہوا ہے۔
بیورو آف میٹرولوجی کے مطابق، بدھ کو میلبورن اور ایڈیلیڈ، وکٹوریہ اور سائوتھ آسٹریلیا کے دارالحکومتوں میں 41 زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ قومی دارالحکومت کینبرا میں بدھ سے مسلسل چار دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ سڈنی میں لگاتار چار روز تک درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بیورو آف میٹرولوجی کے ایک سینئر ماہر موسمیات ڈین نارامور نے کہا کہ وکٹوریہ، سائوتھ آسٹریلیا اور نیو ساؤتھ ویلز کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت اوسط سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 2019-20 کے موسم گرما کے بعد جنوب مشرقی آسٹریلیا کے لیے شدید ترین ہیٹ ویو ہے ۔ بیورو آف میٹرولوجی کے ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو خاص طور پر بوڑھے لوگوں، بچوں، حاملہ خواتین اور پہلے سے بیمار افراد کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔





















