وینزویلا میں امریکی کارروائی پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا ردعمل سامنے آگیا۔
وینزویلا میں امریکی کارروائی پرچینی وزیرخارجہ وانگ ای کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے خود کو دنیا کا منصف سمجھنا قبول نہیں،ہم نےکبھی یہ نہیں مانا کہ کوئی ملک دنیا کا پولیس مین بن سکتا ہے۔
انہوں نےمزید کہابین الاقوامی قانون کے تحت تمام ممالک کی خودمختاری کا تحفظ ہونا چاہیے،امریکا صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری رہا کرے اور مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔
دوسری جانب امریکہ کی جانب سے وینزویلا پرحملےکیخلاف امریکی شہروں سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرےکئے گئےجن میں ٹرمپ کیخلاف نعرے بازی کی گئی،واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میں وینزویلا کیخلاف امریکی فوجی کارروائی اورصدرنکولس مادورو کو اٹھانے کےفیصلے کیخلاف مظاہرے کیے گئے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ان کی گرفتاری کا مطا لبہ کیاگیا۔





















