ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈررڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 82،81،80 اور 83 ہزار پوائنٹس کے چار سنگ میل عبور کر گئی، ہنڈریڈ انڈیکس نے 4246 پوائنٹس بڑھکر 183281 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 10 پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے281روپے15پیسے پر موجود ہے۔
ہفتے کے اختتام پر گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی دام میں کمی ہوئی تھی، 4700 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 455562 روپے پرآگیا تھا، دس گرام سونے کے بھاؤ 4030 روپے کم ہوکر 390570 روپے ہوگئے تھے۔



















