پی آئی اے کا رمضان میں پروازوں پر افطار کے لیے کھجوروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا۔
پی آئی اے کےشعبہ فوڈ سروسز کی درخواست پر سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا،رمضان المبارک کےلیے 30 سے 35 گرام وزن کے ایک ایک لاکھ 30 کھجوروں کے پیکٹ فراہم کیے جائیں،200ملی لیٹر کے لاکھوں جوسزکے لیےبھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کھجوریں اورجوسزدوران پروازمسافروں کورمضان المبارک کے دوران پیش کیے جائنگے،ٹینڈر کے لیےدرخواست پی آئی اے سپلائی چین شعبہ کو 14جنوری تک ارسال کرنا ہوگی۔






















