لکی مروت میں سرائےنورنگ کےقریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کےمطابق سرائےنورنگ کےقریب مسلح افراد کی جانب سے ٹریفک پولیس پرفائرنگ کی گئی،فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شہید ہونےوالوں میں سرائے نورنگ ٹریفک انچارج جلال خان،سپاہی عزیزالہ اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں،ٹریفک اہلکار بنوں لکی سڑک پر معمول کی ڈیوٹی پرموجود تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں،جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب تھانہ منڈان کی حدود کفشی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا،شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بنوں ریجن میں چار گھنٹوں کے دوران چار پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں،بنوں میں پولیس کانسٹیبل رشید خان جبکہ تین ٹریفک پولیس اہلکاروں کو لکی مروت میں شہید کیا گیا۔






















