چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
چارسدہ کے علاقے شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت چھ افراد جان سے گئے،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 7 سے 15سال کے درمیان ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ گھر میں شادی کی تقریب تھی،کچے کمرے کی چھت گری۔






















