چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور اعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی، بجلی بندش سے متاثرہ علاقوں میں عدالتوں کے لیے سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ضلعی عدالتوں کو مسلسل بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی اصلاحات کے لیے پنجاب حکومت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے عدالتی نظام کے استحکام کے لیے توانائی انفراسٹرکچر کو ناگزیر قرار دیا گیا ۔ کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے قریبی اشتراک کو عدالتی اصلاحات کے لیے ضروری ہے۔ اعلامیے کے مطابق سولر توانائی سے عدالتوں کی کارکردگی، پائیداری اور لاگت میں کمی متوقع ہے۔






















