نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔ افغانستان کیلئے چینی نمائندہ خصوصی یوئے شیاؤ یونگ نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا ۔
اسحاق ڈار پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے جو اتوار کے روز بیجنگ میں ہو گا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ اسحاق ڈار پاک چین سفارتی تعلقات کے پچھترویں سال کے آغاز کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے ۔ دونوں ممالک رواں سال کے دوران مختلف یادگاری اور مشترکہ تقریبات کریں گے ۔






















