اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کےانتخابات ملتوی کرانے کی راہ ہموار ہو گئی، وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے اجراء کا فیصلہ کر لیا اور ترمیمی آرڈیننس جاری کرنے کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت کے دستخط کے بعد باضابطہ آرڈیننس جاری کر دیا جائے گا۔ مجوزہ آرڈیننس کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب کا ماڈل اپنایا جائےگا، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر3 ٹاونز،کارپوریشن بنائی جائیں گی،ہرٹاؤن کارپوریشن کا میئر اور دو ڈپٹی میئرز ہوں گے، سی ڈی اے کے کچھ اختیارات لے کر بلدیات کو با اختیار بنایا جائے گا۔ آرڈیننس سے متعلق وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری لی گئی تھی۔






















