مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ 2011کے مینار پاکستان جلسے سے تلخی شروع ہوئی، 2011کے پی ٹی آئی کے جلسے کو اسٹیبلشمنٹ نے سپورٹ کیا تھا، کبھی سنا کہ نوازشریف نے بانی سے متعلق غلط الفاظ کہے؟ آصف زرداری نے بھی بانی سےمتعلق غلط الفاظ نہیں کہے،سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف، آصف زرداری اور بانی کہیں گے تو بات چیت آگے چلے گی، پی پی،ن لیگ نے میثاق جمہوریت کیا، پارلیمنٹ نے 2 ادوار میں مدت پوری کی، بانی پی ٹی آئی2011میں آئے تو انہوں نے اپنا سلسلہ شروع کر دیا، معاملات مذاکرات سے طے ہونے ہیں،سب اس اہمیت کو سمجھتے ہیں۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا دفاعی ادارے اور اسکی قیادت کیخلاف مہم جوئی کر رہی ہے، مہم جوئی ختم نہیں ہو گی تو سفر کاآغاز کیسے ہو سکے گا؟ وزیراعظم نے اپوزیشن کو کئی بار مذاکرات کی دعوت دی، بانی پی ٹی آئی نے عظمیٰ خان سے ملاقات میں اسٹریٹ موومنٹ کا پیغام بھیجا۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا جو مذاکرات کرے گا وہ ہم میں سے نہیں ہو گا، جس طرف سے دھند ہے انہی کو ختم کرنا ہو گی، ایک اور 26 نومبر کی منصوبہ بندی بانی نے ملاقاتوں کے ذریعے کرنی تھی۔



















