لاہور میں نیوائیرنائیٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور منشیات کی سپلائی کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، کارروائیوں کے دوران جدید اسلحہ بھی قبضہ میں لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات ناکہ بندی کرکے شہر بھر میں پانچ ہزار وہیکلز کو چیک کیا گیا ، ون ویلنگ پر 23 جبکہ اسلحہ کی نمائش پر 65 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے جبکہ ملزمان سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔
سال نو پر منشیات کی سپلائی میں ملوث 236 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئیں ، غیر قانونی آتش بازی کرنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ، خواتین کو ہراساں کرنے پر بھی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ۔






















