وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران وزیراعظم نے خادمِ الحرمینِ الشریفین شاہ سلمان اورولی عہدمحمدبن سلمان کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
شہباز شریف نے ولی عہد محمد بن سلمان کی محبت،خلوص اور گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا ، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ علاقائی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، شہبازشریف نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔
شہبازشریف نے کہا کہ کہا کہ بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے علاقائی امن واستحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک رابطے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
محمدبن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد نے آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنےکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔



















