کہیں برفانی طوفان تو کہیں شدید گرمی کی لہر،دنیا کو ایک ہی وقت میں دو الگ الگ شدید موسموں کا سامنا ہے۔
امریکا کی وسطی ریاستوں میں برفانی طوفان شدت اختیارکرگیا،اوہائیو میں فوارےجم گئے،سمندرکا پانی بھی برف سےڈھک گیا،نیویارک میں پھرشدید برفباری شروع ہوگئی،گورنر نے دوبارہ ویدر ایمرجنسی نافذ کردی۔
چلی کا شہرسانتیاگو بدترین ہیٹ ویو کی زد میں ہے،پارہ سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا،چارسو مقامات پر جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی۔






















