آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں 39 دن رہ گئے ہیں،میگا ایونٹ کے لیے ایشیائی ملک عمان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
انگلینڈ کے بعد عمان نےبھی آئی سی سی مینزٹی20 ورلڈ کپ 2026 کےلیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ،2026 کے ایڈیشن میں عمان کی ٹیم جتندر سنگھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی،ٹی20 ورلڈ کپ میں عمان کی چوتھی شرکت ہے،اس سے قبل ٹیم 2016، 2021 اور 2024 کے ایڈیشنز میں حصہ لے چکی ہے۔
گروپ بی میں عمان کے ساتھ آسٹریلیا،سری لنکا اور زمبابوے شامل ہیں،عمانی ٹیم اپنا پہلا میچ 9 فروری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔
ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائےگا،میگا ایونٹ میں شریک 20 ٹیموں کوچارگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔





















