لاہور ہائیکورٹ نےپراپرٹی اونرشپ کے تحت ہونےوالی کارروائیوں کےخلاف مزید دس سےزائد درخواستیں فل بینچ کوبھجوا دیں،عدالت نےریمارکس دیےکہ ایکٹ معطل ہوچکا ہے، درخواستوں پرمزید کارروائی فل بینچ ہی کرے گا۔
لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عبہرگل خان نےیونس سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی،دوران سماعت درخواست گزاروں کےوکیل سمیت دیگر نےموقف اختیارکیاکہ عدالتی حکم کے باجود متعدد اضلاع میں ڈی آر سی کمٹیاں پراپرٹی پر قبضے دلوا رہی ہیں ۔ چنیوٹ میں دو کنال پراپرٹی پرقبضے کےلیےڈی سی نےزبانی حکم کےتحت بلا رکھا ہے،جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی ڈی آر سی کمیٹی قبضے دلوا رہی ہے۔
جسٹس عبہرگل نےریمارکس دیےکہ چیف جسٹس نے ایکٹ معطل کرکےکارروائیوں پرعملدرآمد روک رکھا ہے،تمام کیسز فل بینچ میں جائیں گے،دوران سماعت وکیل اظہرصدیق نےکہاکہ میرا کیس دیگر کیسز سے مختلف ہے،میرے سوا ابھی تک کسی نے ایکٹ کو چیلنج نہیں کیا۔
عدالت نےریمارکس دیےکہ اظہرصاحب اے سےزیڈ تک تمام کیسزفل بینچ میں جائیں گے،وکیل نے استدعا کی کہ آپ ایڈووکیٹ جنرل کواسپشل نوٹس جاری کر دیں،عدالت نے ریمارکس دیےکہ ہم اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں عدالت نےتمام درخواستیں مزید کارروائی کے لیےفل بینچ کو بھجوا دیں۔



















