لاہور ڈویژن سے تحریک انصاف کا صفایا ہوگیا، پی ٹی آئی کی مزاحمت کی سیاست سے مایوس ہو کر بڑے بڑے امیدواروں کا پارٹی کو خیر آباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے دو امیدوار اور ٹکٹ ہولڈر عبدالکریم خان اور خالد گھرکی نے پارٹی سے لاتعلقی اختیار کرلی ۔ پی پی ایک سو پچاس شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے نائب صدر اور ایم پی اے کے امیدوار ملک محمد اقبال ، این اے ایک سو گیارہ ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے اور پی پی ایک سو بتیس کے مضبوط امیدوار طارق محمود باجوہ بھی پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو گئے۔
اسی طرح قصور سے پی ٹی آئی کے این اے ایک سو اکتیس کے امیدوار ندیم ہارون نے بھی پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لیں ۔
تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں مثبت سیاست کی روش کو قائم رکھنا چاہتے ہیں جو کہ پی ٹی آئی میں رہ کر نہیں قائم رکھی جا سکتی ۔ لہذا انھوں نے پی آئی کو مستقل طور پر خیر آباد کہہ دیا ہے۔