ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم گہری تشویش کا باعث ہے ، کرسمس کے دوران توڑ پھوڑ کے حالیہ واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں ، ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی مہم چل رہی ہے ۔
سوالات پر ردعمل میں طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا بھارت میں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا اور مار پیٹ معمول بن چکا ، محمد اخلاق کیس میں ریاست نے مجرموں کو بچایا ، ایسے واقعات نے بھارتی مسلمانوں میں خوف اور بیگانگی کو مزید بڑھا دیا ۔ عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کا نوٹس لے اور بھارتی اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔






















