الیکشن ٹریبونل لاہور نے این اے 130 سے نوازشریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ نواز شریف کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے130 میں نوازشریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
نوازشریف کی جانب سےبیرسٹراسداللہ ایڈوکیٹ نےتریبیونل میں دلائل دیے، ٹربیونل نے ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست مقرروقت کے بعد دائر ہونے کانکتہ اٹھایا۔ ٹربیونل کے مطابق یاسمین راشد نے مقرر وقت کے اندر درخواست دائر نہیں کی۔



















