فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کے لئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ۔
رپورٹس کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرکے مونس الٰہی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات شیئر کیں ۔مونس الٰہی کی گرفتاری تک ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رہیں گے ۔انٹرپول سے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ۔
وفاقی حکومت نے نگران پنجاب حکومت سے مونس الہٰی کا ڈیٹا مانگا تھا ۔ مونس الٰہی کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس پہلے ہی فریز ہو چکے۔مونس الٰہی نے اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس سے اڑتالیس کروڑ روپے نکلوائے ۔ یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی تھی۔مونس الہی پر کرڑوں روپے کی کک بیکس اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں ۔