قومی ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے کہاہے کہ کینگروز باولنگ کے دوران جملوں سے وار کرتے ہیں اور ہم بلے سے جواب دیں گے ۔
قومی ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے سماء نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حصہ بننا ایک خواب تھا ، ہم نے ورلڈکپ میں امیدوں کے مطابق نہیں کھیلا ، کھلاڑی اپنی طرف سے پوری محنت کررہے تھے ،ہم نے غلطیاں کی جس کی وجہ سے شکست ہوئی ،افغانستان اور جنوبی افریقہ والی شکست سے کافی نقصان ہوا ،اچھی ٹیم وہی ہوتی ہے جوغلطیوں سے سیکھے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں مختلف ٹیموں سے مارڈن کرکٹ سیکھنے کی کوشش کی ،آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز بہت اہم ہے ،تیاری کرہے ہیں ،آسٹریلیا میں شاٹ بال کھیلنےکی خصوصی مشقیں کیں ہیں ،آسٹریلیا میں رنز کریں تو دنیا یاد رکھتی ہیں ،میرا صرف ایک ہدف ہے جب بھی رنز کروں ٹیم میچ جیتے ،کینگروز بالنگ کےدوران جملوں سے وار کرتے ہیں ہم بلے سے جواب دیں گے ،ابھی کپتان بننے کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا ،ایج گروپ کرکٹ میں کپتانی کا تجربہ ہے لیکن ابھی صرف پاکستان کو جتوانے پر فوکس ہے۔