انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی صوبے کے دارالحکومت منادو میں ایک نرسنگ ہوم میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبرایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے لکھا کہ آگ اتوار کی شام منادو کے رانوموت سب ڈسٹرکٹ کے پال دوا علاقے میں واقع پانتی وردھا دمائی نرسنگ ہوم میں لگی۔ حادثے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کی فرانزک ٹیموں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جن میں جائے حادثہ کا معائنہ اور عینی شاہدین کے بیانات شامل ہیں تاکہ آگ لگنے کے ابتدائی سبب اور واقعات کی ترتیب کا تعین کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ اسی ماہ کے آغاز میں بھی جکارتہ میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔





















