کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رہائشی مکان سے خاتون اور تین بچوں کی پھندا لگی لاشیں ملیں ہیں۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رہائشی مکان سے خاتون اور تین بچوں کی پھندا لگی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس نے خاتون کے شوہرنجیب اللہ کو حراست میں لے لیا۔ وجہ موت جاننے کے لیے کیمیائی تجزیے کے نمونے لیب بھجوادیے گئے۔
مرنے والوں کی شناخت فاطمہ، سونم، آرزو اورارمان کی نام سے ہوئی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے فاطمہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، وہ نجیب کی دوسری بیوی تھی۔ دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ دوست کا کہنا ہے نجیب اللہ کے مالی حالت بہتر نہیں تھے۔ حال ہی میں نئے گھرمیں منتقل ہوا تھا۔
صوبائی وزیرقانون ضیا لنجار نے پولیس حکام کو واقعے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کردی۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ کیمیائی تجزیےکے لیے نمونے لیب بھجوادیےگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹس سامنے آتے ہی وجہ موت معلوم ہوجائے گی۔






















