چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو26مارچ کی جگہ23مارچ سے کرانے کی تجویز دی ہے، ملتان سلطانز اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ خود آپریٹ کرے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں جاری ہیں، 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ کیلئے 10 پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے۔ ملتان سلطانز اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ خود آپریٹ کرے گا، پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ علی ترین نے ملتان سلطانز پر بہت زیادہ کام کیا ہے، علی ترین نئی ٹیم لینا چاہئیں تو ہم خوش آمدید کہیں گے، پیپرارولز کو فالو کرنے کیلئے ملتان سلطانز کو خود چلائیں گے۔ ملتان سلطانز کے ہیڈ کا اعلان آئندہ دس دنوں میں کردیا جائے گا۔
انہوں ںے کہا کہ پی ایس ایل کا برانڈ ایمبسڈر وسیم اکرم کو بنا دیا ہے، ٹیموں کی نیلامی کے دن وسیم اکرم آکشنر ہونگے۔ پی ایس ایل کو26مارچ کی جگہ23مارچ سے کرانے کی تجویز دی ہے، اگر تمام فرنچائزز رضامند ہوئے تو23مارچ سے پی ایس ایل شروع کرینگے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی2نئی ٹیمیں جس دن فروخت ہونگی اس میں ہم سرخرو ہونگے، دونوں ٹیمیں اچھے نمبرز کیساتھ جائیں گی،راحت فتح علی کا کنسرٹ بھی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عاقب جاوید نے جب سے جوائن کیا شاہینز اور انڈر19پرہمارا فوکس زیادہ تھا، انڈر 19 کا کیمپ ملتان میں لگا بچوں کے ساتھ وقت گزارا ان کو ٹرین کیا، پاکستان شاہینز اور قومی ٹیم تگڑی ہونگی جسکو چاہے مرضی بھیج دیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف ابھی تک3میچز کی سیریز ہی ہوگی، ریڈ بال کوچ کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید مغل بطور فزیو تھراپسٹ 11 جنوری سے پی سی بی کو جوائن کرینگے، یوتھ پر ہمارا فوکس زیادہ ہے، ابھی450اسکولز کا ٹورنامنٹ کرایا، اسکول کے بچوں کو پی سی بی دیکھے گا انکا خیال رکھے گا، انڈر 19 کے بعد بچے گم نہیں ہونگے انکا خیال رکھیں گے۔ نیوز چینلز پر مختلف اسپورٹس دکھانے کے لیے انفارمیشن منسٹر سے بات کرونگا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے رویہ کے خلاف لیٹر ڈرافٹ لکھ لیا ہے، وزیر اعظم پاکستان نے بھی کہا کہ سیاست کو کھیلوں میں نہ لایا جائے، ہمارا پہلے دن سے یہی موقف ہے کہ کرکٹ اور سیاست الگ ہونا چاہئے، بھارت کیساتھ جو چیز ہوگی برابری کی سطح پر ہوگی۔





















