یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی،ڈی سی اسلام آباد نےتمام ایم ٹیگ پوائنٹس پر پراسسنگ تیز کرنے کی ہدایت کردی،شہر بھر میں ایم ٹیگ کیلئےمختلف مقامات پر 16 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ 14 نومبر سےاب تک تقریبا 1 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیےگئے ہیں، بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جائے گی،ٹیگ ریڈرز کو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر انسٹال کیا گیا ہے،
عرفان میمن کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے ٹیگ ریڈرز فعال ہوتےہی بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہو جائیں گی،شہری کسی بھی قانونی مشکل سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑی کو ایم ٹیگ لگوائیں۔



















