عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد پٹرول کی فی بیرل قیمت 69 ڈالر 73سینٹ ہوگئی ہے۔
پٹرول کی فی بیرل قیمت 75ڈالر 5سینٹ سےکم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ ہوگئی،پٹرول کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر32 سینٹ ریکارڈکیاگیا،پٹرول پرفی بیرل پریمیم میں 38 سینٹ فی بیرل اضافے کے بعد 4 ڈالر 76سینٹ سے بڑھکر 5 ڈالر 14 سینٹ تک پہنچ گئی۔
ذرائع کےمطابق ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1روپے48 پیسےاورکسٹم ڈیوٹی میں 71پیسےکمی دیکھی گئی،پٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 11روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے،15دسمبر کو پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156روپے66 پیسےتھی۔
اس کےعلاوہ ڈیزل قیمت میں 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی،جس کے بعد فی بیرل قیمت 84 ڈالر27 سینٹ سےکم ہوکر79 ڈالر92 سینٹ ریکارڈ کی گئی،جبکہ ڈیزل پرکسٹم ڈیوٹی میں 1روپے 76 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے 57 پیسے کمی ہوئی ہے،ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 164روپے 92پیسے سے کم ہوکر 155روپے 35پیسے ریکارڈ کی جارہی ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں نئےسال کے آغاز پر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑی کمی متوقع ہے،اوگرا 31دسمبر کو ورکنگ حکومت کو بھجوائے گی، حکومت ریونیوضرویات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی،حکومت کے پاس ٹیکسز اور لیوی کے نفاذ کا اختیار ہے۔



















