برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کر گئیں۔
برازیل کوپہلی بارمس یونیورس کا تاج جتوانا والی معروف شخصیت آئیدا ماریا وارگاس گرامادو کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئیں،وہ گزشتہ کئی روز سےآئی سی یومیں زیرِعلاج تھیں، تاہم ان کی موت کی حتمی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے،انکی بیٹی فرننڈا وارگاس اور اہلخانہ نے افسوسناک خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
View this post on Instagram
آئیدا ماریا وارگاس نے 1963 میں میامی بیچ، امریکا میں منعقدہ عالمی مقابلے میں برازیل کے لیے پہلی بار 'مس یونیورس' کا اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی،محض 17 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی آئیدا نے ماڈلنگ کے علاوہ کاروباری دنیا، آرٹ کیوریٹر اور ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
مس یونیورس آرگنائزیشن نےانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئیدا کی شخصیت اور پیشہ ورانہ خدمات عالمی تاریخ میں ہمیشہ لازوال رہیں گی۔






















