پی آئی اے کی جدہ سےملتان کی پروازکی دو فضائی میزبان لڑ پڑیں ، جدہ ایئرپورٹ انٹرنیشنل ڈیپارچر پر خواتین فضائی میزبانوں میں ہاتھا پائی کی ویڈیو سامنے آگئی ۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جدہ سے ملتان کی پرواز کی دوفضائی میزبانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ایئرلائن کے افسر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ نے جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا۔



















