صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا بے نظیر بھٹو ہمیں یاد دلاتی تھیں کہ اصل بدلہ جمہوریت ہے اُنکا پیغام ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 18 برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم تھیں،بینظیر بھٹو نے آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کے حق کا دفاع کیا، غریب،کسان اور مزدور بینظیر بھٹو کی سیاست کا مرکز رہے
صدرمملکت نےمزیدکہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بینظیر بھٹو کے وژن کا اہم حصہ تھا، انتہا پسندی کےخلاف بینظیر بھٹو کا موقف ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہا پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی،انصاف آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف نےمحترمہ بےنظیربھٹوکے یوم شہادت پرپیغام میں کہاآج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی،سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں،بےنظیر بھٹونے جمہوریت اور عوامی حقوق،پاکستان کے استحکام کیلئے بےمثال جدوجہد کی،بےنظیر بھٹو نےسیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیاجو لائق تحسین ہے،ملک و قوم کے لیےمحترمہ بےنظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بے نظیربھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں،جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں،گڑھی خدا بخش میں سخت سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔



















