پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دودن بعد دھند پھر لوٹ آئی،شدید دھند کےباعث موٹروے ایم ٹو کولاہورسے ہرن مینار تک ہرطرح کی ٹریفک کےلئے بندکردیا گیا۔
ترجمان موٹروے کےمطابق ایم تھری فیض پورسےجڑانوالہ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی بند ہے،موٹروے ایم فائیو کو ملتان سے اوچ شریف تک بند کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےکراچی میں تیس دسمبر کوبارش کی پیشگوئی ہے،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر کی وادی نیلم،کالام اور دیر میں پارہ نقطہ انجماد سےگرگیا۔






















