کروڑ لعل عیسن میں چک نمبر 103 ایم ایل میں غیرت کے نام پر خون ریزی کا خوفناک واقعہ پیش آیاہے، فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا اور پوتا شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔
کروڑ لعل عیسن کے نواحی علاقہ تھانہ فتح پور کی حدود چک نمبر 103/ایم ایل میں غیرت کے نام پر ایک خوفناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔افسوسناک واقعے میں 70 سالہ والد طالب حسین اور 35 سالہ بیٹا مجاہد حسین جاں بحق ہو گئے،جبکہ 25 سالہ جاوید حسین اور 12 سالہ مجاہد عباس شدید زخمی ہوئے گئے ہیں۔متاثرہ افراد کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں ، ڈی ایس پی کروڑ لعل عیسن بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔






















