عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے تک جا پہنچی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 72 ہزار 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 240 روپے بڑھ کر 7945 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ 24 گھنٹے کے دوران چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔ چاندی کی قیمت 75.14 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 530 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، امریکا میں شرح سود کم نہ ہوئی تو قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہوسکتی ہیں۔



















