اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی پورٹ پر کامیاب تاریخی کارروائی میں درآمد شدہ کنٹینر سے 47 کلو منشیات پکڑی گئی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے ۔ اے این ایف کی کوکین ضبط کرنے کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے ۔
انٹیلی جنس پروفائلنگ اور رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر اے این ایف نے اسکریپ کے 7 کنٹینرز کو مشکوک قرار دیا۔ درآمدی کنٹینرز کی گوجرانوالہ روانگی سے پہلے نہایت باریک بینی سے مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔
تلاشی کے نتیجے میں ایک کنٹینر کے اندر چھپائی گئی کوکین برآمد ہوئی ۔ انتہائی چالاکی سے چھپائی گئی منشیات کی برآمدگی اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ اے این ایف بندرگاہوں، ڈرائی پورٹس، شاہراہوں ، بین الصوبائی راستوں اور ہوائی اڈوں پر مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے اور ملک سے منشیات کی لعنت کےمکمل خاتمہ کیلئےپرعزم ہے۔






















