وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لبرٹی چوک سمیت دیگر مقامات پر جانے کا بھی امکان ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہفتے کے روز لاہورہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کریں گے، سہیل آفریدی کا چوہدری پرویزالہیٰ، محمودالرشید، حماد اظہر اور اعجازچوہدری کے گھروں کا دورہ بھی متوقع ہے۔






















