امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش کے خلاف طاقتور اور ہلاکت خیز فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جس گروہ کو نشانہ بنایا گیا وہ مسیحی شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ امریکی فوج نے متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کہا میں نے پہلے بھی خبردار کیا تھا اب بھی کہتا ہے مسیحی شہریوں کو نشانہ بنانا نہ رکا تومزید کارروائیاں کریں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اپنے پیغام میں نائیجیریا کی حکومت کا تعاون پرشکریہ ادا کیا۔ امریکی فوج کی افریقی کمانڈ کے مطابق حملے میں داعش کے متعدد دہشت گردمارے گئے۔




















