وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت پراپوزیشن کی آمادگی،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی پھرسےمتحرک ہوگئی۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نےاعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے،فواد چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی صدرمملکت، وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان سےملےگی،کمیٹی سیاسی رہنماؤں کوکوٹ لکھپت جیل میں قیدپی ٹی آئی رہنماوں کی رہائی پرآمادہ کرےگی،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رکن فواد چوہدری نےوزیراعظم سےملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔
فواد چوہدری کی جانب سےصدرمملکت سے ملاقات کیلئے ایوان صدر سے بھی رابطے کی کوششیں کی جارہی ہیں،فواد چوہدری نے سماء سے گفتگو میں کہا ہماری تحریک کو گزشتہ تین ہفتے میں ناقابل یقین کامیابی ملی ہے،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے،ہم آہنگی فضا پیدا کرنےکیلئےسب سےملیں گے،کمیٹی امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور پیر پگارا سےبھی ملاقات کرےگی۔
فواد چوہدری نے مزید کہاملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنےکیلئےاب ہرکوئی مذاکرات چاہتا ہے، مذاکرات اس وقت کامیاب ہوں گےجب پی ٹی آئی کےکوٹ لکھ جیل میں قیدرہنما حصہ بنیں، کوشش ہے کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں کی فوری رہائی ہوتاکہ وہ مذاکرات کا حصہ بنیں ،ڈائیلاگ کے سوا اپوزیشن اور حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں۔



















