کمشنر کراچی نے چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر کردیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد دمیں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے اور پر چون قیمت 143 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہوگا، زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاں کرنے کے پابند ہوں گے، قیمتوں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پچھلے دنوں چینی ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو190روپے کلو تک میں فروخت ہوئی تھی۔






















